کار سے 2.98 کیلو سونا ضبط ، ڈی آر آئی کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈی آر ائی حیدرآباد زونل یونٹ نے ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کو روک کر تلاشی لینے پر کار میں سے تین پیکٹس برآمد ہوئے جس میں 25 سونے کے بار تھے جن کا وزن 2.98 کلو جس کی جملہ مالیت 3.83 کروڑ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا اور سونے کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی ضبط کرلیا ۔۔ ش m/b