کافی کی کاشت میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی سعودی خاتون

   

ریاض :سعودی خاتون مھا السبیعی نے پودوں سے لگاو میں کافی کی کاشت میں پی ایچ ڈی کرلی۔ میڈیا کے مطابق مھا السبیعی کا خواب تھا کہ کافی کی کاشت میں پی ایچ ڈی کرنے والی خواتین میں ان کا نام آجائے۔مھا السبیعی پودوں کی بیماریوں اور کافی کی کاشت کے امور میں مہارت اور تجربہ رکھتی ہیں۔ عالمی تنظیم تجارت سمیت کئی عالمی اور علاقائی اداروں کے نمائندے کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ مھا السبیعی نے ریاض میں سینٹرل لیب قائم کرنے والی ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ وہ لیبز کے امور میں سعودی فرانسیسی معاہدے کی انچارج بھی ہیں۔ مھا السبیعی نے جازان ریجن کی الدائر کمشنری کے طلان کوہستانی علاقے میں کافی کی کاشت سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے باحہ کے کوہستانی علاقے میں بھی کاشتکاروں کے ساتھ کام کیا۔