کاماریڈی : صحافتی برادری کا مفت طبی معائنہ ، تہنیت کی بھی پیشکشی

   

کامار یڈی۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کامار یڈی شہر کے گودام روڈ پر واقع سری لکشمی ہاسپٹل کے قیام کو چھ سال مکمل ہونے کے موقع پر مفت ڈائبیٹک جانچ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس کیمپ میں سینئر صحافی محمد جاوید علی ،راجندر ناتھ رجنی کانت سرینواس وینٹکٹی مدام شنکر پٹیل کرشنا سید کوثر علی محمد ماجد محمد ارشد مرزا آصف بیگ کے علاوہ ٹاؤن کانگریس صدر پی راجو سینئر کانگریسی قائد اور شکو ریڈی رکن بلدیہ ستم سابق رکن بلدیہ کنیا ،سینئر صحافیوں اور مقامی صحافتی برادری نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے طبی معائنہ کروا لیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شراون کمار ایم ڈی نے تمام صحافیوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی اس موقع پر محمد جاوید علی خان راجندر ناتھ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ہر دن فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں اور اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر کام کرتے ہیں ایسے وقت میں یہ کئی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔اس طرح طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے مفت میں ادویات فراہم کرنے پر مبارک باد پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر شراون کمار نے صحافیوں کو خدمت کرنے کی غرض سے اس کا انعقاد عمل میں لایا اور ائندہ بھی سہولتیں فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ڈاکٹر شراون کمار نے بتایا کہ اس مفت کیمپ کے انعقاد کا مقصد عوام بالخصوص صحافتی برادری کو صحت کے حوالے سے بیداری فراہم کرنا اور بروقت تشخیص کے ذریعے بیماری پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔اس موقع پر سینئر صحافی محمد جاوید علی اور دیگر کو تہنیت پیش کی گئی۔