کاماریڈی میں آبدارخانہ کا افتتاح

   

کاماریڈی 27/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے سن شائن چاریٹبل ٹرسٹ کے کاماریڈی گذشتہ کئی برسوں سے شہر کی سلم بستیوں میں مختلف رفاہی فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے ۔کے سن شائن چاریٹبل ٹرسٹ کے بانی و مینیجنگ ڈائرکٹر محمد خلیل اللہ کی تفصیل کے مطابق کی کاماریڈی ٹاؤن میں ٹرسٹ کی جانب سے پچھلے دنوں ایک آبدار خانہ قائم کیا گیا جس کے شفاف پانی سے بہت سے لوگ سیراب ہو رہے ہیں، گرمی کی شدت پر ٹرسٹ نے ایک اور آبدار خانہ کی منظوری دی ہے، چنانچہ کاماریڈی ٹاؤن کے سبھاش روڈ پر K.R آبدار خانہ کا افتتاح کیا گیا، جس میں کاماریڈی ٹاؤن ایس ایچ او چندر شیکھر ریڈی نے اس آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں لایا ۔ اور کہا کہ پانی پلانا بہت بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں ٹرسٹ کے ذمہ داران محمد کلیم، نہا، جمنا، لتا، حاجی، علیم، عبداللطیف، پروین، سجیہ، پرینکا ودیگر نے حصہ لیا ، ٹرسٹ کے بانی و مینیجنگ ڈائریکٹر محمد خلیل اللہ نے عوام الناس سے ٹرسٹ کیلئے مالی تعاون اپیل کی۔