کاماریڈی کی عیدگاہوں میں بلدیہ کے انتظامات مکمل

   

کاماریڈی۔ 27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدالاضحی کے موقع پر مسلم برادری کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، اس مقصد کے تحت کاماریڈی بلدیہ کی جانب سے عیدگاہوں میں تمام تر پیشگی انتظامات تیزی کے ساتھ مکمل کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات میونسپل چیرپرسن اُومارانی سرینواس نے آج ارکان بلدیہ سید انور احمد محمد عبدالواجد محمد امجد علی بن عبداللہ کو آپشن رکن انہوں نے عہدیداروں کے ہمراہ شہر کی مختلف اہم عیدگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کاموں کی پیش رفت سے متعلق حکام سے معلومات حاصل کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عیدگاہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، جھاڑیوں اور خودرو پودوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں تہوار کے دن صفائی عملہ مسلسل موجود رہے تاکہ صفائی کے نظام میں کوئی خلل نہ آئے۔چیرپرسن امارانی سرینواس نے عیدگاہوں کو جانے والی سڑکوں کی فوری مرمت، گڑھوں کو پُر کرنے، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور پینے کے پانی کی مناسب سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔