کام کے دوران گرنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد 24 جون (سیاست نیوز) بالاپور کے علاقہ میں ایک شخص کام کے دوران مشتبہ طور پر گرنے کے سبب فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ شیخ جلیل جو صلالہ بارکس علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے، یہ شخص ایرہ کنٹہ علاقہ میں ساتھی مزدوروں کے ہمراہ کام کررہا تھا کہ اچانک مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو اس کے ساتھیوں نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران شیخ جلیل کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔