کانپور میں پی ایف ائی کے 5ممبرس کی گرفتاری

,

   

کانپور۔ اترپردیش پولیس نے پاپولرفرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے پانچ ممبرس کو شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) قومی رجسٹرر برائے شہریت(این آرسی) کے خلاف کانپور میں احتجاج کوتشدد میں تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے پانچ افراد ”گنگایاترا“ جس کی شروعات بجنور اور بلیا سے ہونے والے تھی اور جس میں چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اس تقریب کو درہم برہم کرنے کی منصوبہ سازی کررہے تھے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ”ہمیں خفیہ جانکاری ملی جس کے بعد ہم نے ان پانچ لوگوں کو گرفتار کیاہے۔ تفتیش کے بعد ہمیں مزید تفصیلات سے جانکاری حاصل ہوگی۔

ان کا تعلق پی ایف ائی سے ہے جس نے ڈسمبر کے مہینے میں مخالف سی اے اے تشدد کو اکسایاہے جس میں تین لوگوں مارے گئے ہیں“۔گرفتار کئے گئے افراد نے اب تک نام نہیں معلوم ہوسکے ہیں۔

یادرہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ پی ایف ائی ممبران کے بینک کھاتوں کی بھی جانچ کررہا ہے تاکہ مخالف سی اے اے احتجاج کے لئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے اس کی جانکاری حاصل کی جاسکے۔