کانگریس امیدوار ومشی چند ریڈی سے عوامی مسائل پر نمائندگی

   

محبوب نگر۔/4 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند محبوب نگر کی جانب سے مسجد عبادالرحمن کانفرنس ہال ، اسلامک سنٹر شاخ محبوب نگر میں حلقہ لوک سبھا محبوب نگر کے کانگریسی امیدوار ومشی چند ریڈی کو بعض اہم مسائل پر مبنی یادداشت حوالے کی گئی۔ بالخصوص مرکزی حکومت کی جانب سے اسکالر شپ تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے، اقلیتوں کی فلاح و ترقی کیلئے تحفظات و دیگر مسائل پر عمل آوری کیلئے اقدامات کرنے کے مطالبات شامل تھے۔ اس موقع پر عبدالعزیز امیر مقامی جماعت اسلامی ہند محبوب نگر، شیخ سراج الدین ناظم ضلع، خالد نوید، بدیع اللہ بیگ، شیخ شجاعت علی، محمد عبدالقوی، عبدالباری مجاہد، شیخ اعجاز رسول یارکان و کارکنان کے علاوہ ایس آئی او کے ذمہ داران موجود تھے۔