کانگریس حکومت نے سناتن دھرم کیخلاف کام کیا

   

جے پور : راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سی پی جوشی نے ریاست کی کانگریس حکومت پر گزشتہ پانچ سال میں سناتن دھرم کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ جوشی اتوار کو بی جے پی کے ریاستی دفتر کے قریب سول لائنز اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار گوپال شرما کے ہیڈ الیکشن آفس میں منعقد دیوالی کانفرنس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو تہواروں پر کئی پابندیاں لگا کر پی ایف آئی کے پروگراموں کو کھلی لگام دی گئی، کانگریس حکومت کی وجہ سے ہر طبقہ تکلیف میں ہے ۔ ایسے میں 25 نومبر کو بی اسمبلی انتخابات میں کمل کا بٹن دباکر جے پی کوبھاری ووٹوں سے کامیاب بنانا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت کی خوشامد کی پالیسی کی وجہ سے چاردیواری علاقے میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ لوگ خوف و ہراس میں ہیں اور نقل مکانی کر رہے ہیں۔ عوام دہشت گردی کے دور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گوپال شرما سول لائن اسمبلی حلقہ میں جیت جاتے ہیں تو یہاں ترقی کی لہر آئے گی، بدعنوانی ختم ہو جائے گی۔ جن لوگوں پر حکومت نے ظلم کیا ان کو انصاف ملے گا۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے ویرو سنگھ راٹھور، موہن لال گپتا، گریمی ایوارڈ یافتہ پدم وبھوشن وشوا موہن بھٹ، سابق میئر نرمل ناہٹا، سرو برہمن مہاسبھا کے قومی صدر پنڈت سریش مشرا، ریاستی بی جے پی کے سابق خزانچی سنیل بھارگوا، سول لائن اسمبلی علاقے کے چار وں بلاک صدر، جنرل سکریٹری، کونسلر، وارڈ کنوینر، مورچہ صدر سمیت تمام اہم عہدیداران اور کارکنان موجود تھے ۔