کوہیر ۔2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کی 13 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کوہیر منڈل مستقر میں بی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے بی آر ایس پارٹی پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر کے نرسمہلو بی آر ایس پارٹی کارگزار صدر ……… اور سمپت کمار کونسلر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ سابق ریاستی چیف منسٹر کی مسلسل 14 سال کی عوامی تحریک کی وجہ سے اور سینکڑوں طلباء اور دیگر قربانیوں کے بعد علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ چندر شیکھر راؤ حکومت کے 10 سال قیادت میں تلنگانہ ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں میں شمار کیا جانے لگا تھا اور اب کانگریس پارٹی کے ریونت ریڈی کی قیادت میں صرف 30 ماہ کے عرصہ میں ہر محاذ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ریاست کو فرض کے بوجھ دیا گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔ عام آدمی کا جینا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پر رام کرشنا ریڈی، محمد کلیم الدین کونسلر ، محمد چاند قریشی کونسلر ، نرسمہا ریڈی، سریندر ریڈی، محمد عقیل احمد، محمد ریاض الدین دگوال، محمد سلیم الدین راج، محمد عبدالوحید، واجد ذبیح، عمران ایڈوکیٹ، شینو، ایم آنند، وٹھل ریڈی، محمد زبیر احمد، رفیق احمد کوہلی، سید اطہر کوہلی، محمد سلیم حسین سپرنٹنڈنٹ کمار، راج شیکھر سابق سرپنچ، نرسمہلو، اشوک، گنیش ریڈی، راملو پٹواڑی کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔