کانگریس سربراہ سونیا گاندھی سر گنگا رام اسپتال میں داخل، حالت مستحکم

   

نئی دہلی:کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو کوویڈ سے متعلق مسائل کی وجہ سے کل سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس کی جانکاری دی۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ سونیا گاندھی حال ہی میں کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی تھیں۔ لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں کل سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔