کانگریس سی اے اے مخالفت میں احتجاج کی قیادت کرے:سدا رامیا

   

بنگلورو ۔ 16 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق چیف منسٹر سدا رامیا نے آج تجویز رکھی کہ پارٹی کو شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس کے خلاف جاری احتجاجوں میں قائدانہ رول ادا کرنا چاہئے ۔ ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ یہاں کانگریسیوں نے بھی قیادت سے اپیل کی کہ ان مظاہروں میں زیادہ سرگرمی دکھائی جائے اور نشاندہی کی کہ بی جے پی اس قانون کے حق میں گھر گھر مہم چلا رہی ہے۔