کانگریس قائدین کیخلاف آڈیو وائرل ہونے کے بعد میئر معطل

   

رائے پور: چھتیس گڑھ پردیش کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے سینئر لیڈروں کے خلاف آڈیو وائرل ہونے کے بعد آج بلاس پور کے میئر کو پارٹی سے معطل کر دیا۔پارٹی کے انچارج جنرل سکریٹری ملکیت سنگھ گیندو کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق بلاس پور کے میئر رام شرن یادو کو پارٹی تنظیم کے خلاف بے لگام گفتگو کرتے ہوئے تنظیم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج کی ہدایت پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی پارٹی نے تین لیڈروں منیش سریواستو، ششیر سریواستو اور سریش پاٹلے کو کونڈاگاؤں میں پارٹی امیدوار کے خلاف کام کرنے پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے چھ سال کے لیے نکال دیا ہے ۔