کانگریس میں دیگر پارٹیوں سے قائدین کی شمولیت کو منظوری کیلئے کمیٹی

   

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) مختلف پارٹیوں سے کانگریس میں آنے والے قائدین کے بارے میں فیصلہ کرنے ہائی کمان نے تلنگانہ سطح پر کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کانگریس پالیسی اور نظریات پر مکمل ایقان رکھنے والے قائدین کو شامل کیا جائے۔ کمیٹی میں جگا ریڈی، مہیش کمار گوڑ اور ایم کودنڈا ریڈی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 اور 26 اپریل کو گاندھی بھون میں مختلف پارٹیوں سے کئی قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔1