کانگریس نے 539لوک سبھا سیٹوں کے لئے کوارڈینٹر مقرر کئے

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس نے کوارڈینٹرس برائے 539لوک سبھا حلقہ جات کی ایک فہرست جاری کی ہے جو اپنے بالترتیب علاقوں میں سیاسی حالات کا جائزہ لیں گے اور لیڈر شپ کو اس سے واقف کروائیں گے۔ اس اعلان کو لوک سبھا انتخابات کے لئے اصولی اپوزیشن پارٹی کی تیاریوں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”مذکورہ کانگریس پارٹی نے ابھی 539پارلیمانی حلقہ جات کے لئے کوارڈینٹر س کی ایک فہرست جاری ہے اور بہت جلد مزیدچار جاری کئے جائیں گے“۔


’ہیں تیار ہم! بدلے گا بھارت۔ جیتے گا انڈیا“۔

ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی نے کہاتھا کہ پارٹی آنے والے دنوں میں فیصلہ کریگی کہ کتنے سیٹوں پر مقابلہ کریگی لیکن تمام 500سے زائد حلقوں میں اس نے اپنے منصرین کوحتمی شکل دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیٹوں کی صحیح تعداد انڈیابلاک کے شراکت داروں کے ساتھ با ت چیت کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔کھڑگی نے کہاتھا کہ ”ہم اپنی کوششیں ہر جگہ کررہے ہیں ہم آج سمجھ رہے ہیں ہمیں ’اے‘ سیٹ مل رہی ہے مگر ہمارے ساتھی ہوسکتا ہے راضی نہیں ہوں اور کہا کہ ’آپ کو’سی‘ سیٹ ملے گی۔

لہذاہم ہر حلقہ میں ابزورس رکھ رہے ہیں“۔ مذکورہ کوارڈینٹرس کی فہرست کے ایک جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ کانگریس صد کھڑگی نے پارلیمانی حلقہ جات کوارڈینٹرس کی تجویز کو منظوری جوفوری عمل کے ساتھ مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ساتھ پنجاب او ردہلی میں سیٹ شیئر نگ کے متعلق پیر کے روز سے رسمی بات چیت متوقع ہے‘ پارٹی ذرائع نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے مزیدکہاکہ کچھ پارٹیوں سے بات چیت کا عمل شرو ع ہوگیاہے۔

سیٹ شیئرنگ پر کانگریس کی پانچ رکنی کمیٹی جس کے کنونیر مکل واسنک اورسینئر لیڈر اشوک گہلوٹ او ربھوپیش باگھیل بھی شامل ہیں نے کانگریس کے ریاستی سربراہان سے داخلی مشاورت شروع کردی ہے اور اس سے برآمد نتائج کو پارٹی صدر کھڑگی کے سپرد کردیا ہے۔

ایک او رپیش رفت میں کانگریس نے بوپین بوراح کے ساتھ آسام میں پردیش الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کے نائب چیرمن دیبارتا سائیکیا ہیں۔

تریپوہ پردیش کانگریس کمیٹی کے چھ نائب صدور اور سات جنرل سکریٹریوں اور19سکریٹریوں کا کانگریس نے تقرر عمل میں لایاہے۔ اس کے علاوہ تریپورہ یونٹ جس کی صدر ات اشیش ساہا کررہے ہیں ایک خازن اور41ایکزیکٹیو ممبرس کا بھی کانگریس نے تقرر عمل میں لایاہے۔