کانگریس کئی بار اقتدار پر آئی لیکن 370 دفعہ کو ہٹانے کی ہمت نہیں کی، کشمیری عوام دفعہ کی منسوخی سے بہت خوش: بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا کا دعویٰ

,

   

پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کے دن یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب میں کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے کئی مرتبہ برسراقتدار آئیں لیکن اس میں کشمیر سے 370 دفعہ منسوخ کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ وہ پارٹی کے نئی دفتر کا افتتاح انجام دینے کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کئی مرتبہ بھاری اکثریت کے ساتھ برسر اقتدار آئی۔ جواہر لال نہرو اور محترمہ اندراگاندھی نے زبردست بھاری اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ راجیو گاندھی نے بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن انہیں کسی میں بھی کشمیر سے 370دفعہ منسوخ کرنے کی ہمت نہیں تھی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت مئی کے ماہ میں برسر اقتدار آئی اور اگست مہینہ میں دفعہ 370منسوخ کردی۔ بی جے پی قومی صدر نے دعوی کیا کہ کشمیر کی عوام اس دفعہ کے ہٹائے جانے سے بہت خوش ہیں۔ لداخ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا خطاب جو انہوں نے پارلیمنٹ میں کیا تھا آپ سب کو سننا چاہئے۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے پچھلے سال اگست کے مہینہ میں کشمیر کی خصوصی دفعہ 370 کو منسوخ کردیا ہے۔