کانگریس کا جموں اور سری نگر میں احتجاج

   

سری نگر: جموں وکشمیر کانگریس نے سری نگر اور جموں میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور انکم ٹیکس محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس لیڈروں نے اس موقع پر کہاکہ بی جے پی ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ نے کانگریس کو 36سو کروڑ روپیہ کا نوٹس دیا ہے جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔ جموں میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر انچارج بھرت سولنکی اور کانگریس صدر وقار رسول وانی کی سربراہی میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے جلوس کے شرکائکو روکنے کی خاطر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور انہیں سٹی سینٹر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس موقع پر کانگریس کے جموں وکشمیر انچارج بھرت سولنکی نے کہاکہ جان بوجھ کر کانگریس پارٹی کے کھاتوں کو ضبط کرایا گیا ہے ۔