کانگریس کی قومی قائد دیپا داس منشی کی عامر علی خاں سے ملاقات

   

ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، روزنامہ سیاست کی شعور بیداری مہم کی ستائش
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی انچارج جنرل سکریٹری دیپا داس منشی نے جناب عامر علی خاں سے ملاقات کی ۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے ریاست بھر میں ووٹ کی اہمیت پر چلائی جانے والی تحریک کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں روزنامہ سیاست نے کانگریس کی کامیابی میں غیر معمولی رول ادا کیا ہے جو ناقابل فراموش ہے ۔ کانگریس کے قائد محمد تنویر الدین کی قیام گاہ ظہیر آباد میں دیپاداس منشی نے نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد کے کانگریس امیدوار سریش شٹکار کے علاوہ کانگریس کے دوسرے قائدین بھی موجود تھے ۔ دیپا داس منشی نے تلنگانہ کی تازہ سیاسی صورتحال ، اقلیتوں کے رجحان ، کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم ، فرقہ پرست بی جے پی اور موقع پرست بی آر ایس کو شکست دینے کے معاملے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے لیے روزنامہ سیاست کا تعاون قابل ستائش رہا ہے ۔ ملک کے موجودہ لوک سبھا انتخابات انتہائی اہم ہیں ۔ بی جے پی مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے ۔ فرقہ پرستوں کا کانگریس اور انڈیا اتحاد مقابلہ کرسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں کانگریس کا موقف کافی مستحکم ہے ۔ نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں نے کہا کہ وہ ایک ہفتہ 10 دن سے ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرامس کا اہتمام کررہے ہیں ۔ جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں وہ مذہبی ، سماجی اور دیگر تنظیموں کی شخصیتوں سے ملاقات کررہے ہیں ۔ وہ بھی فرقہ پرستوں کو شکست دینے کے لیے اپنے ووٹ کا متحدہ طور پر صحیح فیصلہ کرنے کا یقین دلا رہے ہیں ۔ اس مرتبہ دوبارہ تبدیلی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔۔ 2