کانگریس کے امیدوار محمد ولی اللہ سمیر کی مکہ مسجد میں نماز کی ادائیگی

   

اسمبلی حلقہ چارمینار میں روڈ شو ، مجلس اور بی جے پی کی سازش سے چوکنا ہونے عوام سے اپیل
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کانگریس کمیٹی کے صدر کانگریس کے امیدوار حلقہ لوک سبھا حیدرآباد محمد ولی اللہ سمیر نے آج تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی بعد ازاں اسمبلی حلقہ چارمینار میں روڈ شو منعقد کیا ۔ اس سے قبل چارمینار کے اطراف واکناف میں رہنے والے دوکانداروں اور مقامی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے قائدین پی وجئے ریڈی ، علی مسقطی ، مجیب اللہ شریف اور دوسرے کانگریس قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سمیر ولی اللہ نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کو عوام کی بھر پور تائید و حمایت حاصل ہورہی ہے ۔ مقامی عوام مجلس سے بدظن ہوگئے ہیں حلقہ لوک سبھا حیدرآباد پر 40 سال سے مجلس کا قبضہ ہے جس میں 20 سال سے مجلس کے موجودہ صدر اسد الدین اویسی کا قبضہ ہے ۔ انہوں نے پرانے شہر کے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے ۔ صرف فرقہ پرستی کی سیاست کو ہوا دیتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔ کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ اسد الدین اویسی کا سیاسی قد اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ جس سے حیدرآباد کے لوگوں کی ضروریات اور امنگوں پر پردہ پڑ گیا ہے ۔ نیشنل میڈیا ہمیشہ اسد الدین اویسی کو اہمیت دیتا ہے ۔2