حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : جناب نجف علی خاں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ عام انتخابات میں کانگریس کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دستور اور جمہوریت کے تحفظ کو ممکن بنائیں تاکہ مذہب کی بنیاد پر فرقہ پرست طاقتیں تفرقہ ڈالنے کی کوششیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہول گاندھی نے ملک گیر سطح کا دورہ کررہے ہیں جس میں کنیا کماری تا کشمیر اور منی پور تا مہاراشٹرا کانگریس پارٹی کے منشور کے ساتھ دورہ کررہے ہیں اور عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے سیکولرازم کو مستحکم بنانے کی اپیل کررہے ہیں اور عوام سے منشور پر عمل آوری کا بھروسہ دلا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور بھلائی کے لیے کانگریس کے حق میں ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔۔