کبیر خان کی ’83‘میں رنویر سنگھ کی رائیل لائف بیوی کا دیپکا پدکون رول ادا کریں گی۔

,

   

کبیر خان کی ’83‘جس میں رنویر سنگھ نے کپل دیو کا کردار ادا کیاہے‘ وہیں خبر ہے کہ دیپکا پدکون فلم میں رنویر کی ان اسکرین بیوی کا کردار ادا کریں گی
ممبئی۔ایسا لگ رہا ہے ٹھیک2018کی طرح 2019میں بھی رنویر سنگھ ہنگامہ مچائیں گے۔

پدماوتی اور سمبا نے ریکارڈ توڑے ہیں ‘ رنویر کے آنے والے مہینے کافی اہم رہیں گے۔

خاص طو رپر فلم گلی بوائے جس میں اداکار نے ایک ریپر کا کردار نبھایا ہے‘ باجی راؤ مستانی کے اس اداکار کی آنے والے دنوں کافی بہترین فلمیں ہیں جس کا انتظار کیاجارہا ہے۔ اس اداکار نے جیسے ہی ’83‘ سائن کی تو مختلف رپورٹس اس ضمن میں گشت کرنے لگی ہیں۔

کبیر خان کی ہیلمٹ پہن کر رنویر ’83‘ میں کپل دیو کا کردار ادا کریں گے‘ یہ وہ فلم ہے جو 1983ورلڈ کپ کے ارد گرد گھومتی ہے۔

اب تک فلم کے لئے دوسرے اداکارو ں کا تعین نہیں ہوا ہے ‘ دکن کرانیکل میں فلم کے متعلق ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں اس بات کاانکشاف کیاگیا ہے کہ رنویر کی اس فلم میں حقیقی زندگی پر مشتمل کہانی میں ان کی بیوی کا رول ادا کرنے کے لئے دیپکا پدکون سے بات چیت کی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ’’ ان کا رول محض سات دنوں کی شوٹنگ کا ہے۔

فلم میکرس کا ماننا ہے کہ اس حصہ میں جب رومی بھاٹیہ یہ سمجھتے ہوئے کہ1983کے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز میاچ جیت رہی ہے کہ بیچ میں ہی میچ چھوڑ کر اسٹیڈیم کے باہر چلی جاتی ہیں‘ او رجب انہیں انڈیا کی جیت حاصل کرنے کی امیدوں کے بعد اسٹڈیم میں واپس آنے کے لئے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کردار کو دیپکا بہتر انداز میں نبھا سکتی ہیں۔

اگر مذکورہ خبریں صحیح ثابت ہوئی تو 83شادی کے بعد دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

قبل ازیں رنویر او ردپیکا نے رام لیلا‘ باجی راؤ مستانی اور پدماوتی میں ایک ساتھ کام کیاجس نے باکس افس پر کافی دھوم مچائی ہے۔

https://www.instagram.com/p/BmTuOqiByO4/?utm_source=ig_embed

https://www.instagram.com/p/BmRGfLXhYac/?utm_source=ig_embed

https://www.instagram.com/p/BoOE41NBmke/?utm_source=ig_embed

حالانکہ اب تک اس فلم کی ریلیز کے لئے کسی تاریخ کا تعین نہیں کیاگیاہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ 2020میں فلم سلور اسکرین پر لگے گی۔قبل ازیں دکن کرانیکل سے بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے دپیکا کے ساتھ شادی سے قبل کہاتھا کہ دونوں کا ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے مکمل طور پر اسکرپٹ پر منحصر ہوگا۔