کب تک وزیر اعظم داغدار وزراء کو بچاتے رہیں گے۔ اجئے مشرا کے ریمارکس پر پرینکا گاندھی کابیان

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ووڈرا نے منگل کے روز مرکزوزیر اجئے کمار مشرا کے ”کتے بھونکتے ہیں اور کار کا تعقب کرتے ہیں“ ریمارکس پر شدیدتنقید کانشانہ بنایا اوراستفسار کیاکہ کب تک وزیراعظم نریندر مودی ”داغدار وزرا کو“ بچاتے رہیں گے۔

پچھلے سال لکھیم پور کھیری تشدد میں ان کے بیٹے کے مبینہ ملوث ہونے پر استعفیٰ کی مانگ کا سامنے کررہے مشرا نے کہاکہ وہ راکیش ٹیکٹ جیسے لوگوں کو جواب دہ نہیں ہیں اور کسان لیڈر کو ”دوکوڑی“ کا فرد قراردیاہے۔

ایک ویڈیو جس میں وہ اپنے حامیوں کو خطا ب کررہے ہیں مشرا نے ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیاہے۔ مشرا جو مرکزی مملکتی داخلی وزیر ہیں نے کہاکہ ”سمجھو میں اگرایک کار میں لکھنو جارہاہوں جس رفتار میں اچھی ہے‘ سڑک پر کتے بھونکیں گے اور میری کار کا تعقب کریں گے‘ یہ ان کی فطرت ہے۔ میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہوں گے کیونکہ ایسی میری فطرت نہیں ہے۔

جب معاملات سامنے ائیں گے تو سب کو جواب دوں گا۔ میں بہت پرعزم ہو اسکی وجہہ آپ لوگوں کی حمایت ہے“۔

مشرا کو ان کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”اقتدار کے تحفظ کا نشہ دیکھو۔وزیر مرکزی مملکتی داخلہ ایک کے بعد ایک بیان دے کر کسانوں کی تذلیل کررہے ہیں۔

لکھیم پور کے قتل سے قبل بھی اس نے کسانوں کو دھمکی دی تھی“۔انہوں نے ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہاکہ ”وزیراعظم کب تک داغدار وزراء کو بچائیں گے؟جب تک آپ اس طرح کی بے ہودہ زبان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کریں گے“۔

لکھیم پور ضلع میں اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ سے مشرا کا دورے کے خلاف احتجاج کے دوران تکونیاگاؤ ں میں پیش ائے تشدد میں پچھلے سال3اکٹوبر کے روز اٹھ لوگوں بشمول چار کسان او رایک صحافی ہلاک ہوگئے تھے۔


اس کیس میں مشرا کے بیٹے اشیش مشرا کو کلیدی ملزم کے طور پر گرفتار کرلیاگیاتھا
مشرا کو مذکورہ ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”لوگ سوالا ت کھڑے کررہے ہیں۔ اس میں کچھ ”بے وقوف صحافی بھی ہیں“ جس کا صحافت سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور اس طرح کی ”الٹی سیدھی بات“ سے الجھن پیدا کرنا چاہا رہے ہیں“۔

مشرا نے کہاکہ ”میں اچھی طرح راکیش ٹیکٹ کو جانتاہوں وہ ایک ’دوکوڑی کاآدمی“ ہے۔

اس نے دو مرتبہ الیکشن لڑا او رضمانت گنوادی۔ اگر اس قسم کا کوئی آدمی کسی کی مخالفت کرتا تو ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور میں ایسے لوگو ں کو جواب نہیں دیتا کیونکہ ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے“۔

ٹکیٹ کی قیادت میں سمیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے مختلف مطالبات کے ساتھ پچھلے ہفتہ لکھیم پور میں 75گھنٹوں طویل دھرنا دیا‘ جس میں مشرا کی برطرفی کی مانگ بھی شامل تھی۔

مشرا بی جے پی ورکرس سے ایسا لگ رہا ہے کہ اپنی کھیری حلقہ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ”وہ (ٹیکیٹ) اس طریقے سے سیاست چلارہا ہے او راپنا گذارا کررہا ہے۔ اسکو صحیح وقت پر ایک جواب دیاجائے گا“۔