کجریوال نے مرکز سے کہا’نوجوان اگنی پتھ اسکیم سے ناراض ہیں انہیں مکمل مدتی ملازمت دیں

,

   

نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے جمعرات کے روز ڈیفنس ملازمت کے خواہشمندوں کی حمایت میں میدان میں اترے جو اگنی پتھ اسکیم کے تحت احتجاج کررہے ہیں اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ انہیں محض چار سال نہیں بلکہ اپنی ساری زندگی ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں۔

منگل کے روز مذکورہ اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت فوج‘ بحریہ او رائیر فورس میں سپاہیوں کی بھرتی مختصر مدتی کنٹراکٹ چار سال کے لئے بھرتی کی جائے گی۔

کجریوال نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ ”مرکزی حکومت سے اپیل: چار سال کے لئے نہیں بلکہ نوجوانوں کو ملک کی زندگی بھر کے لئے خدمت کرنے کا موقع دیں۔ پچھلے دو سالوں سے فوج میں عدم بھرتی کی وجہہ سے جن کی عمر پار ہوگئی ہے انہیں بھی ایک موقع دیاجانا چاہئے“۔

کجریوال نے مزیدکہاکہ نوجوان”خوش نہیں ہیں“ اور ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کررہے ہیں۔ا س اقدام میں ڈیفنس میں ملازمت کے خواہشمندوں کو برہم کیاہے جو ملک بھر میں کئی مقامات بالخصوص بہار میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں اتر گئے ہیں۔

ایک درجن سے زائد ڈیفنس دستے میں ملازمت کے خواہشمندوں نے باہری دہلی کے نانگولائی ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پر لیٹ گئے اورایک ٹرین کوروک دیا۔ کجریوال نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ”ملک میں ہر جگہ فوجی بھرتی میں مرکزی حکومت کی نئی اسکیم کی مخالفت کی جارہی ہے۔

مذکورہ نوجوان کافی برہم ہے۔ کی مانگیں درست ہیں۔ فوج ہمارے ملک کاوقار ہے‘ہمارے نوجوان اپنے ملک کو اپنی ساری زندگی دینا چاہارہے ہیں‘ انہیں چارسالوں تک محدود نہ کریں“۔

پولیس کے بموجب دہلی میں نانگولی ریلوے اسٹیشن پر 15-20لوگ 9:45صبح کے قریب ریلوے میں بھرتی کے امتحانات میں تاخیراو راگنی پتھ اسکیم کے خلاف اکٹھا ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ایک ٹرین کو روک دیا جو ہریانہ کے جند سے قدیم دہلی کی طرف جارہی تھی۔مرکز نے اس اسکیم کو تنخواہوں اور وظائف میں کٹوتی کے لئے اور مصلح دستوں میں ایک کار آمد پروفائیل بنانے کے لئے اس اسکیم کو متعارف کیاہے۔