کراچی ٹسٹ: عثمان خواجہ 160 ،آسٹریلیا 505/8

   

کراچی: پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری ہے اور آج دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 505/8 بنا لئے ہیں۔ اور اس وقت مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔ آج آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز اپنی پہلی نامکمل اننگز سے 215/3 سے کیا تو عثمان خواجہ 127 اور ناتھن لیون صفر پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ دونوں بیاٹرز نے اپنی ٹیم اسکور آگے بڑھایا لیکن 304 کے اسکور پر ناتھن لیون 38 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ٹریوس ہیڈ بھی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 160 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے حالانکہ لیفٹ ہینڈ بیاٹر ڈبل سنچری کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے تھے۔ کیمرون گرین کو 28 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے بولڈ کیا، ایلکس کیری نے 93 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کو بابر اعظم نے بولڈ کیا۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو، دو جبکہ نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا اب تک 180 اوورز کھیل چکا ہے۔ کینگروز کی ایشیا میں 42 سال میں یہ اننگز طویل ترین ہے۔ آسٹریلیا نے 1980 میں سب سے زیادہ 211 اوورز کھیلے تھے جبکہ 2008 میں نئی دہلی میں 179.3 اوورز کھیلے تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم میں کسی مہمان ٹیم کی 60 سال میں یہ سب سے طویل اننگز ہے۔سال 1962 میں انگلینڈ نے233 اوورز کھیلے تھے، 2000 میں انگلینڈ نے 179.1 اوورز کھیلے تھے۔