کرشنا ریور بورڈ اجلاس میں کے سی آر کی عمدا عدم شرکت : سنجے

   

حیدرآباد۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی سے ساز باز کرتے ہوئے کرشنا ریور بورڈ اجلاس میں عمدا شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں ہی چیف منسٹروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ دونوں آبپاشی پراجیکٹس پر ایک دوسرے سے ساز باز کرچکے ہیں۔