کرناٹک۔بشمول ایک حاملہ عورت کے دلتوں پر مظالم‘ حمل ساقط ہوا

,

   

ایف ائی آ رکی کاپی کے مطابق مذکورہ دلت گوڈا کے جینو گڈا گاؤں میں شجر کاری کے کام میں یومیہ اجرات پر مامو ر ہیں۔انہوں نے ملزم سے 9لاکھ روپئے اُدھار لئے تھے۔


کرناٹک کے ضلع چیمنگلورو میں ایک کافی کی پودوں کے مالک نے تقریبا15دنوں کے قریب تک مذکورہ دلت کمیونٹی کے16لوگوں کو ایک گھر میں قید رکھ کر اذیتیں دی ہیں۔

https://twitter.com/KeypadGuerilla/status/1579722952270311424?s=20&t=mB7IZyd1Lns2jUEPJUYYtg

مذکورہ ملزمین جگدیش گوڈا اور اس کابیٹا تلک گوڈا نے ایک د و ماہ کی حاملہ خاتون کے بشمول مذکورہ دلتوں پرتشدد کیا ہے۔ فی الحال مذکورہ ملزمین مفرور ہیں اور پولیس ان کی تلاش کررہی ہے۔

ایف ائی آ رکی کاپی کے مطابق مذکورہ دلت گوڈا کے جینو گڈا گاؤں میں شجر کاری کے کام میں یومیہ اجرات پر مامو ر ہیں۔انہوں نے ملزم سے 9لاکھ روپئے اُدھار لئے تھے۔مشکلات اس وقت پیدا ہوئے جب گوڈا کو دی ہوئی رقم واپس ملنا بند ہوگئی تھی۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ”اکٹوبر8کے روز کچھ لوگ بالیہونور پولیس اسٹیشن ائے‘ اور الزام لگایاکہ جگدیش گوڑا ان کے کچھ رشتہ داروں پر تشدد کررہا ہے۔

بعدازاں انہوں نے اپنی شکایت واپس لے لی“۔ تحقیقاتی افیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ جب وہ گوڈا پوسٹ پر پہنچے تو انہوں نے 8-10لوگو ں کو مقفل دیکھا۔مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”وہ 15دنوں تک گھر میں محروس تھے۔

یہاں پر چار خاندان اورسولہا افراد اور یہ تمام درج فہرست طبقات سے تعلق رکھنے والے ہیں۔

شکایت کے مطابق تمام 16محروس تھے“۔اکٹوبر9کے روز متاثرین میں سے ایک ارپیتا جو ضلع اسپتال میں داخل کرائی گئی وقت حاملہ تھیں۔پھر گوڑا اور اس کے بیٹے کے خلاف ایک تازہ شکایت کی گئی۔

بعدازاں ارپیتا نے کہاکہ اس کو اور اس کے شوہر کو گوڈا نے بے رحمی کے ساتھ پیٹا جس کی وجہہ سے اس کے بچے کی پیٹ میں موت ہوگئی ہے۔ سپریڈنٹ آف پوکیس اوما پرشانت برائے چیکمنگلور ضلع نے کہاکہ واقعہ پیش آنے کے بعد جن لوگوں نے گوڈا سے ادھار لیاتھا وہ فرار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”متاثرین کے گھر والوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق کچھ لوگ جنھوں نے پیسے ادھار لئے تھے وہ گھر چھوڑ کرچلے گئے اور گھر میں رہنے والے افراد کو مالک نے مقفل کردیا“۔

گوڈا اور اس کے بیٹے تلک کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ‘ ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے


بی جے پی کے ساتھ سازباز کے الزامات
واقعہ سے خود کو الگ کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع ترجمان وارسیدھی وینو گوپال نے کہاکہ گوڈ ا ہمارے پارٹی کا ورکر نہیں بلکہ ایک حامی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ”جگدیش نہ تو پارٹی کارکن ہے اور نہ ہی رکن۔ وہ دوسرے رائے دہندوں کی طرح بی جے پی کا ایک حامی ہے“۔