کرناٹک۔ سابق ائی پی ایس افیسر انا ملائی کی بی جے پی میں شمولیت

,

   

نئی دہلی۔سابق ائی پی ایس افیسر جس کو اکثر کرناٹک کا ’سنگھم‘پکارا جاتا ہے کے اناملائی نے نئی دہلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ’

تاکہ تاملناڈو جہاں پر بھگوا پارٹی کا وجود ہی نہیں ہے‘ وہاں پر پارٹی کی سرگرمیوں کو آگے بڑھایاجاسکے۔

تھروکورال
تامل زبان کے ایک کلاسیک حوالہ”تھروکورال“ دیتے ہوئے سابق سوپر کاپ سے سیاست داں بننے والے شخص نے ”قومیت“ کے جذبے کا واضح حوالہ دیاہے۔

اخلاقیات کے عظیم کام پر ایک تسلیم کرتے ہوئے مذکورہ حوالہ ویلوا کی کتاب میں صاف دیکھائی دیتا ہے کیونکہ بی جے پی کو سخت ہندی لسانیت والی پارٹی کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو سمجھتی ہے کہ تاملیوں پر ہندی زبان کو مسلط کرے گی

تامل متن سے یہ حوالہ سینکڑو ں سال قبل مصنف نے لکھا تھایقینی دیکھائی دے رہے کہ بی جے پی کو ایسی حالت میں گھر پہنچایاجائے گاجہاں اسے اچھی طرح سے نظر نہیں آتا ہے۔

بی جے پی جنرل سکریٹری پی مرلی شرا راؤ اور تاملناڈو کے بی جے پی صدر ایل موروگن کی موجودگی میں اناملائی نے ”تھروکورل“ کے حوالے سے کہاکہ وہ ایک وفادار سپاہی کی طور پر بھگوا پارٹی کی خدمت کریں گے۔

بی جے پی جنرل سکریٹری(تنظیم) بی ایل سنتوش کی بھی اس شمولیت میں پس پردہ رہ کر سرگرم رول اداکرنا والا مانا جارہا ہے۔

سنتوش وہی شخص ہے جس کے متعلق مانا جاتا ہے کہ کچھ ماہ قبل پوان کلیان کو این ڈی اے میں شمولیت کے معاملے میں بھی سرگرم رول ادا کیاہے

میسور ایم پی سے ملاقات
شمولیتسے قبل مذکورہ بی جے پی کے تاملناڈو میں نئے چہرہ نے پارٹی کے میسور ایم پی اور نوجوان ترک پرتاب سنگھ سمھا سے قومی راجدھانی میں ملاقات کی تھی۔

تھروکرال کا حوالہ دیتے ہوئے اناملائی مذکورہ 36سالہ سابق ائی پی ایس افیسر نے بی جے پی کو قومی پارٹی قراردیاہے‘ انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی کے عقائد کو آگے بڑھانے میں وہ تعاون بھی کریں گے۔

خدمات سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے کارور اور کوئمبتور میں کسانوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی منشاء سے انہوں نے ایک تنظیم بھی لانچ کی تھی۔