کرناٹک :دو آزاد ایم ایل ایز درخواست سے دستبرداری کے خواہاں

   

نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے دو آزاد ارکان اسمبلی نے چہارشنبہ کو سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ انہیں اپنی ایک درخواست سے دستبرداری کی اجازت دی جائے جس میں اسپیکر کے آر رمیش کمار کو ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت کی طرف سے پیش کردہ تحریک اعتماد پر فی الفور رائے دہی کی ہدایت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ واضح رہیکہ کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) مخلوط حکومت تین ہفتوں سے جاری اقتدار کی رسہ کشی میں گذشتہ روز معزول ہوگئی تھی۔ ارکان اسمبلی آر شنکر اور ایچ ناگیش کے وکیل نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے علاوہ جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھا بوس پر مشتمل بنچ سے کہا کہ ارکان اسمبلی اس درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں۔