کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم کا اہم مشاورتی اجلاس

   

ریاست میں 6 علاقائی شاخیں قائم کرنے اور عہدیداران کی نامزدگی کا اعلان

گلبرگہ : کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے ترجمان شاہنواز خان شاہین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ عنقریب کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کی ریاست کرناٹک میں چھ شاخیںقائم کی جائیں گی ۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے 28فبروری کو بمقام سرسی
SIRSI
ضلع کاروار( اتر کنڑا ڈسٹرکٹ)بوقت 10.30بجے صبح جولی شادی محل ، ہبلی روڈ سرسی فورم کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ساری ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیموں کے کارکنان اورکرناٹک مسلم پولیٹیل فورم کے ارکان شرکت کریں گے ۔اس موقع پر اجلاس ہذا کے آرگنائیزر ڈاکٹر محبوب ملا ساکن سرسی اور ان کے قریبی رفقا کار مسلم پولیٹیکل فورم کی ریاست بھر میں چھ شاخیں تشکیل دینے کیلئے تجاویز پیش کریںگے ۔ گلبرگہ زون میں گلبرگہ ، بیدر ، یادگیر ، رائچور، بیجاپور اور کوپل کو شامل کیا جائے گا۔ اسی طرح ہبلی ۔دھارواڑ زون میں ہبلی ، دھارواڑ، اترکنارا، بیلگام ، گدگ، باگل کوٹ اور کاروار کو شامل کیاجائیگا۔ بلاری زون میں بلاری ، داون گیرا، چتر درگا، شموگہ اور ہاویری شامل رہیں گے ۔ بنگلور زون میں بنگلور سٹی ، بنگلور اربن ، بنگلور دیہی ، چک بلاپور ، کولاراور ٹمکور کو شامل کیا جائیگا۔ میسور زون میںمیسور، منڈیا ، چامراج نگر اورکوڈگو شامل رہیں گے ۔منگلور زون میں منگلور ، ہاسن ، چک منگلوراور اڑپی شامل رہیں گے ۔ شاہ نواز خان شاہین کے بیان کے بموجب گلبرگہ میںکرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کاپہلا اجلاس گزشتہ چند ہفتوںقبل منعقد کیا گیا تھا ۔ اس اجلاس میںمسٹر علیم احمدکو کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کا ریاستی کنوینر نامزد کیا گیا تھا جب کہ فورم کے ریاستی صدر کی حیثیت سے ممتاز قانون دان و ماہر تعلیم جناب عظیم الدین ایڈوکیٹ کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا ۔ انھوںنے کہا کہ اس فورم کے تمام ریاستی و ضلعی سطح کے عہدہ داران و ارکان کا انتخاب سرسی کے اجلاس میں ہی عمل میں لایا جائیگا۔سرسی میں منعقد ہونے والے کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے اجلاس میں گلبرگہ سے علیم احمد ریاستی کنوینر، مولانا محمد نوح صدر انڈین یونئین مسلم لیگ، ممتاز ماہر تعلیم و وظیفہ یاب ایکسائیز کمشنر جناب اسد علی انصاری، ممتازسماجی کارکن افضال محمود ، شاہ نوا زخان شاہین ، کے علاوہ دیگر کئی ایک اہم شخصیات سرسی کا دورہ کریںگی ۔ضلع بیدر سے ممتاز سماجی خدمت گزار ڈاکٹر مقصود چندا، ممتاز تاجرخاور قادری و دیگر شرکت کریں گے ۔ جناب شاہ نواز خان شاہین کے بیان کے بموجب مذکورہ بالا اجلاس میں ساری ریاوست کیء خصوصی مدعوئین کے علاوہ سرسی کی اہم مقامی شخصیتیں اور دیگر حضرات بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔اجلاس ہذا میں قوم و ملت کے سیاسی ، سماجی و مذہبی مسائل پر بھی غور کیا جائیگا اور اس ضمن میں مختلف مشوروں اور آراء کے پیش نظر کرناٹک مسلم فورم سے جو بھی رہنمائی یا تعاون ہوسکتا ہے کیا جائے گا۔