کرناٹک میں حلال مصنوعات کے خلاف تحریک

,

   

ہندو جن جاگرتی کمیٹی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیاہے کہ دیوالی کے سارے تہوار میں حلال کے حلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔


بنگلورو۔ کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے ایک مہم کی شروعات کرتے ولئے لوگوں منگل کے روز دیوالی تہوار کے دوران حلال سند یافتہ مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دے رہے ہیں‘ جس کی وجہہ سے انتظامیہ تشویش میں ہے۔مذکورہ تنظیمیں حلال مصنوعات سے چھٹکارہ کے لئے ایک مہم بھی چلارہے ہیں جس سے ”ایک مذہب دوسرے پر معاشرے طور پر غالب آجاتا ہے“۔

ہندو جن جاگرتی کمیٹی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیاہے کہ دیوالی کے سارے تہوار میں حلال کے حلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔اس مہم کے حصہ کے طور پرلوگوں سے کہاجارہا ہے کہ وہ پٹاخے‘ تہوار کے مصنوعات او ر گوشت جس پر حلال کا نشانہ ہے خریدنے سے گریز کری۔اس کو نہ خریدیں او را سکا بات کا خیال رکھیں کہ خریدے کے وقت حلال مصنوعات لکھا نہ رہے۔

اکٹوبر16کے روز سمیتی برائے مخالف حلال کنونشن نے کسی بھی حلال سند کے مصنوعا ت خریدنے سے گریز پر مشتمل ایک عام اعلان کیاتھا۔

درایں اثناء موجودہ حالات کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے کرناٹک کے محکمہ پولیس نے کوئی موقع نہیں گنوار ہی ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش اجائے اور نظم ونسق کی برقراری اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے سخت چوکسی اختیا ر کئے ہوئے ہے۔