وزیر اعظم کا اظہار افسوس‘ 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان
بنگلورو۔13 ؍ستمبر ( ایجنسیز )کرناٹک کے ہاسن ضلع میں جمعہ کی رات گنیش وسرجن جلوس میں ٹرک کے چڑھانے سے نو افراد ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہو گئے۔ پانچ افراد، جن کی شناخت ایک مقامی انجینئرنگ کالج کے طالب علم کے طور پر ہوئی جوموقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ہاسن۔ہولنراسی پورہ ریاستی شاہراہ پر موسلے ہوساہلی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ایک کنٹینر ٹرک دو پہیہ والے سے بچنے کیلئے اچانک مڑ گیا، سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکراگیا اور سڑک کے دوسری طرف سے گزرنے والے گنیش وسرجن جلوس میں گھس گیا۔پانچ افرادموقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ چار افراد کی مقامی ہاسپٹل میں دوران علاج موت کی اطلاع ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے سات کا تعلق حسن ضلع سے تھا، ایک کا تعلق بلاری سے اور دوسرا چتردرگا سے تعلق رکھتا تھا۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ ہاسن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور منگلا ہاسپٹل میں داخل زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت مستحکم ہے۔اس واقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا اور اور وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 2لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا۔
گنیش وسرجن جلوس سے ٹرک ٹکرا گیا، آٹھ افراد ہلاک
بنگلورو ۔ 13 ستمبر (ایجنسیز) کرناٹک کے ہاسن ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ہولیناراسی پورہ میں موسلے ہوساہلی کے قریب گنپتی وسرجن جلوس سے ایک بھاری مال بردار ٹرک ٹکرا گیا۔ جلوس میں ٹرک کے داخل ہونے کے بعد ہوئے حادثہ میں 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 3 لوگوں کی ہاسپٹل میں موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہاسپٹل میں کئی شدید زخمی مریضوں کا علاج جاری ہے۔