کرناٹک میں 38 سال کی روایت برقرار، کانگریس کو زبردست اکثریت ملی، جنوبی ہند میں بی جے پی کےلیے راستہ بند

,

   

بنگلورو:کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آ گئے ہیں۔ ریاست کے انتخابات میں 38 سال کی روایت اس بار بھی برقرار رہی۔ یعنی ووٹروں نے ریاست میں حکومت نہیں دہرائی۔ ووٹروں نے کانگریس کو واضح اکثریت دی ہے۔ کانگریس نے 137 سیٹیں جیتی ہیں۔ جبکہ اکثریت کی تعداد 113 ہے۔ 65 سیٹیں جیتنے کے بعد بی جے پی نے کرناٹک انتخابات میں شکست تسلیم کر لی ہے۔ اس بار ریاستی پارٹی جے ڈی ایس کو 19 سیٹیں ملی ہیں ۔ دیگر کے کھاتے میں 3 سیٹیں آئی ہیں۔


واضح رہے کہ پورے کرناٹک میں اس وقت جشن کا ماحول ہے، ہندو، مسلم اور دلت سمیت تمام طبقات آپس میں مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں، ضلع اتر کنڑا کے بھٹکل سے ایک خوبصورت تصویر سامنے ائی ہے، ہرا، بھگوا اور دلت بھائی اپنا جھنڈا لے کر ایک ساتھ باہر نکلے، جس میں یہاں کی عوام نے یہ ثبوت پیش کیا کہ ہم آپس میں ایک ہے، اس بار مسلم ووٹ بھی تقسیم نہیں ہوئے، کانگریس پارٹی کو مسلمانوں کے 88% فیصد ووٹ ملے۔ مسلمانوں کو متحد کرنے میں کرناٹک کے ہر علاقے کے مسلم جماعتوں اور علماء کرام نے بڑی محنتیں کی ہیں۔

YouTube video