کرناٹک کے لیڈر روشن بیگ گرفتار ، 14 دن کی عدالتی تحویل

,

   

بنگلورو : کانگریس کے سابق وزیر روشن بیگ کو آئی ایم اے اسکام معاملہ میں سی بی آئی نے حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی اور سی بی آئی عدالت میں پیش کیا ۔ اس کے بعد عدالت نے روشن بیگ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیا ہے ۔ بنگلور کے سنجے نگر میں واقع سی بی آئی آفس میں روشن بیگ کو رکھا گیا ۔ ملٹی کروڑ اسکیم اسکام معاملہ میں سابق وزیر روشن بیگ کو حراست میں لیا گیا ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان سے 400 کروڑ روپئے حاصل کئے تھے ۔ آئی ایم اے اسکام ریاست کرناٹک کا سب سے بڑا اسکام ہے جس کے ذریعہ تقریباً ایک لاکھ افراد سے 4000 کروڑ روپئے وصول کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا گیا ۔ حلال سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو راغب کیا گیا ۔