کرنول۔ نابالغ کی عصمت ریزی کے معاملے میں 58سالہ شخص گرفتار

,

   

نامعلوم افراد نے ویڈیو نکلاجو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے جس کے پیش نظر گھر والوں نے ایک شکایت درج کرائی

کرنول۔ریاستی حکومت کے ایک سرکاری ملازم کو پیر کے روز کرنول ون ٹاؤن کی پولیس نے اکٹوبر کے مہینے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے معاملے میں گرفتار کیاہے۔

سماجی ناراضگی کے خوف سے مذکورہ والدین جنھوں نے اس سے قبل شکایت کرنے سے گریز کیاتھا‘ پچھلے ہفتہ واقعہ کا ویڈیو ان لائن پوسٹ کئے جانے کے بعد پولیس میں شکایت کی ہے۔ پولیس کے بموجب لڑکی کے والدین کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ 58سالہ بلدی ملازم نے اس گھناؤنے جرم کو انجام دیاہے۔

مذکورہ ملزم کی شناخت باپوجی نگر کے ساکن گورویش کے طو رپر ہوئی ہے جو متاثرہ کے گھر والوں کو جانتا ہے۔

مذکورہ لڑکی جس نے واقعہ پہلے پوشیدہ رکھا تھا والدین کو اسکی جانکاری دی مگر انہوں نے سماجی ناراضگی کے خوف میں شکایت کرنے سے گریز کیا۔

تاہم نامعلوم افراد نے ویڈیو نکلاجو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے جس کے پیش نظر گھر والوں نے ایک شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد ہی نابالغ کے گھر والوں نے ون ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

سی ائی وکرم سنہا نے کہاکہ والدین کی شکایت پر پولیس نے گرویش کو گرفتار کرلیااور اس کے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اس گھناؤنے جرم کی جانکاری ملنے کے بعد ال انڈیاڈیموکرٹیک ویمن اسوسیشن کے کارکنوں نے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا حکومت سے مطالبہ کیاہے۔

دیشا پولیس اسٹیشن کے ڈی ایس پی سے انہوں نے اس ضمن میں شکایت درج کرائی ہے