کرونا وائرس کے اثرات کے متعلق اظہار پرمشتمل فتویٰ

,

   

لکھنو۔درالعلوم فرنگی مہالی لکھنو ے ایک ’فتویٰ‘جاری کرتے ہوئے لوگوں سے استفسار کیاہے کہ وہ کسی بھی ہچکچاہٹ کے بغیر اپنی کرونا وائرس کے متعلق جانکاری دیں اور اس کیلئے میڈیکل جانچ کرائیں۔

مولانا خالد رشید فرنگی نے کہاکہ مہلک وائرس کے اثرات اگر کسی میں نمودار ہوتے ہیں تو اس کے لئے ہر کسی کو اپنی جانچ کرانا چاہئے۔

وکیل کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوال کے جواب میں یہ ’فتویٰ‘ جاری کیاگیاہے۔

مذکورہ مولانانے کہاکہ لوگوں کو بتائے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شریعت کے مطابق انہوں نے کہاکہ تمام اسلام کے ماننے والوں پر یہ لازمی ہوجاتا ہے کہ اپنی زندگ کی حفاظت کریں اور اس سے کسی کو نقصان نہ پہنچائیں