کرونا وائرس کے متعلق تازہ جانکاری۔ حاملہ عورت‘ اور اس کا شوہر بغیر کھانے او رپانی کے 100کیلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور‘ مقامی لوگوں نے بچایا

,

   

عالمی وباء کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے منگل کے روز اعلان کردہ تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی وجہہ سے لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں اور خود کوبچانے کے لئے کسی راحت کی عدم موجودگی کے پیش نظر اپنے گاؤں واپس لوٹنے کے لئے سینکڑوں کیلو میٹر پیدل چلنے پر وہ مجبور ہوگئے ہیں

میرٹھ۔ اٹھ ماہ کی ایک حاملہ عورت او راس کو شوہر سہارنپور سے بلند شاہر کے لئے ماباقی سفر طئے کرنے کے لئے میرٹھ شہر میں ایمبولنس کی پیشکش کی گئی کیونکہ وہ اپنے گھر

پہنچنے کے لئے 100کیلو میٹر کا سفر پیدل طئے کرنے پر مجبور ہوگئے تھے وہ بھوکے اور پیاسی بھی تھے کیونکہ انہیں کام دینے والے شخص نے بغیر پیسوں کے ہی انہیں واپس لوٹا دیاتھا۔

مقامی شخص نوین کمار اور رویندر مذکورہ نقل مقام کرنے والے جوڑے وکیل او ریسمین کے پاس اس وقت پہنچے جب وہ میرٹھ کے سحراب گیٹ بس اسٹانڈ پر ہفتہ کے روز رسائی

کئے اور مقامی دونوں نے نوچنڈی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پریمپال سنگھ دونوں مہاجر مزدورں کے مسلئے سے واقف کروایا۔

نوچنڈی پولیس اسٹیشن کے انچار اشوتشو کمار نے کہاکہ سنگھ اور مذکورہ جوڑے کے لئے ایمبولنس کے علاوہ کھانا اور کچھ پیسوں کا انتظام کیا تاکہ بلند شہر کے سیانا کے امرگڑھ

گاؤں انہیں چھوڑا جاسکے۔کما ر نے کہاکہ وکیل ایک فیکٹری میں ملازم ہے اور دودنوں میں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ100کیلومیٹر کا سفر طئے کیاہے۔

یسمین نے پولیس کو جانکاری دی کہ وہ فیکٹری کے مالک کی جانب سے دئے گئے ایک کمرے میں رہ رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”مگر اس نے ہمیں لاک ڈاؤن کے بعد کمرہ خالی کرنے کے لئے کہا اور گاؤ ں واپس جانے کے لئے پیسے دینے سے انکار بھی کردیا“۔

کوئی متبادل نہ ہونے کی صورت میں جمعرات کے روز سہارنپور سے گاؤں کے لئے پیدل چلنا شروع کردیا۔

یسمین نے کہاکہ دودنوں سے انہوں نے کچھ کھایانہیں کیونکہ ہاوئی ویز پر تمام ہوٹلیں بھی بند ہیں۔

عالمی وباء کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے منگل کے روز اعلان کردہ تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی وجہہ سے لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدور بے روزگار ہوگئے

ہیں اور خود کوبچانے کے لئے کسی راحت کی عدم موجودگی کے پیش نظر اپنے گاؤں واپس لوٹنے کے لئے سینکڑوں کیلو میٹر پیدل چلنے پر وہ مجبور ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نریند ر مودی نے اتوار کے روز ملک کے غریبوں سے ان مشکلات پر معافی مانگی ہے‘

جو انہیں لاک ڈاؤن کی وجہہ سے درپیش ہیں اور جمعرات کے روز غریبوں تک کھانے اور راست پیسوں کی تبدیلی کا بھی اعلان کیاتاکہ غریبوں کی معاشی پریشانیوں کو دور کیاجاسکے