کرکٹ میاچس پر سٹہ بازی بے نقاب ، دو سٹے باز گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) شہر میں آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹے بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے دو سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلئے ۔ پولیس کے بموجب اس ٹولی کا سرغنہ 35 سالہ سدیش سنگھ ساکن ضیاء گوڑہ ہے جو اپنے ساتھیوں مہیش سنگھ اور کلکشن ایجنٹ ایم سائی کرن یادو کی مدد سے آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹے کی رقم وصول کررہا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سن رائزس اور چینائی سوپر کنگس کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ آئی پی ایل میچ پر لاکھوں روپئے کا سٹہ چلایا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے مہیش سنگھ اور سائی کرن یادو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 1 لاکھ 70 ہزار نقد رقم اور دو موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں کلثوم پورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔