کسانوں کیساتھ مزدوروں کا بھی استحصال : کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کو کسان اور مزدور مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں کسانوں کے لئے تین سیاہ قانون بنانے کے ساتھ ہے اس نے مزدوروں کے مفادات کو نظرانداز کرکے ان کا استحصال کرانے والے تین بل بھی پاس کرائے گئے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی لیبر وزیر ملک ارجن کھڑگے ، کانگریس کے ترجمان پون کھیڑااور کانگریس سے تعلق رکھنے والے مزدور تنظیم انٹیک کے چیئرمین ڈاکٹر سنجیو ریڈی نے سنیچر کو یہاں مشترکہ نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے مزدوروں سے متعلق جو تین بل پارلیمنٹ میں پاس کرائے ہیں ان میں مزدوروں کے مفادات کو پوری طرح سے نظرانداز کیا گیا ہے اور کام کی شرائط اور دیگر سہولتوں پر توجہ نہیں دی گئی ہے ۔