شادنگر 8 / مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے کہا کہ مویشی کسانوں کی ترقی اور زرعی خوشحالی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور جب دودھ کی صنعت کے اخراجات کم ہوں گے اور کسان سائنسی انداز میں آگے بڑھیں گے تبھی ہی ملک ترقی کرے گا۔رنگاریڈی ضلع کے شادنگر حلقہ کے فرخنگر منڈل کے پیرلہ گوڑہ گاؤں میں مقامی سرپنچ شمیم بیگم کی زیر قیادت کسان ہفتہ پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر مفت ویٹرنری کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر، ضلع ویٹرنری و حیوانات عہدے دار ڈاکٹر ڈی سرینواس راؤ، ضلع حیوانی ترقیاتی عہدے دار ڈاکٹر ایس اروناشری اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے عملے کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور بچھڑوں کو ٹیکے بھی لگائے۔ بعد ازاں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ نسل کے مویشیوں کے فروغ کے لیے کئی پالیسیاں نافذ کر رہی ہے اور سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مویشی دولت کو فروغ دے کر کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دودھ پیدا کرنے والا کسان خوشحال ہوگا تو ریاست بھی خوشحال رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی وزیراعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے ماضی میں 50 ایکڑ زمین مویشی افزائش ادارے کے لیے مختص کی تھی ، مگر سابقہ حکومت نے مناسب فنڈز فراہم نہیں کیے۔ اب کانگریس حکومت ضروری اقدامات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں اس ادارے کا افتتاح کرانے کی کوشش کرے گی ، جس سے ہر ماہ ایک لاکھ اعلیٰ نسل کے مویشی حاصل کیے جا سکیں گے۔ ضلع ویٹرنری و حیوانات پروری عہدے دار ڈاکٹر ڈی سرینواس راؤ اور ضلع حیوانی ترقیاتی عہدے دار ڈاکٹر ایس اروناشری نے کہا کہ رنگاریڈی ضلع کے 30 دیہات میں کسانوں کے لیے مختلف فائدہ مند پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔بعد ازاں تین بہترین کسانوں کو ایم ایل اے کے ہاتھوں انعامات دیے گئے جبکہ مختلف دیہاتوں کے سرپنچوں محترمہ شمیم بیگم، چندو نائک، گوپال ریڈی اور دیگر کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں شادنگر مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین محمد علی خان بابر۔ شادنگر اے ڈی وجئے کمار ریڈی، فرخنگر منڈل ویٹرنری افسر مکنٹی راجو، کیشم پیٹ ڈاکٹر این نویدیتا، ڈاکٹر بی جیا سودھا، نندی گاؤں ڈاکٹر این ومشی کرشنا ریڈی، وی ایل او شوبھا، ایل ایس اے لاونیا، جے وی وی او راجیو پائلٹ، جے وی وی او کرشنا، عملہ چندر شیکھر، سلیم، نرسمہا، گوپال متر سپروائزر وینکٹیش، گوپال متر لکشمَن، مہیش راجو، کرشنیا، مہیندر، سرینواس، نائب سرپنچ صادیہ، مقامی قائدین نواز غوری، قادر غوری، حیدر غوری، وارڈ ممبران بدھول جنگیا، عمران غوری، پہلوان غوری، اور مقامی نرسمہولو گوڑ، ایلیا، لنگم و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔