کسان احتجاج : تلوار سے حملے پر مقدمہ درج

,

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے احتجاجی کسانوں اور پولیس کے درمیان جمعہ کو پیش آئی جھڑپوں کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔ پولیس نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان اور فساد مچانے کے الزامات عائد کئے جبکہ تین پولیس ملازمین کو زخمی آئے جن میں سے ایک پر مبینہ طور پر تلوار سے حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ انہیں آنسو گیاس کے استعمال کے سواء کوئی راستہ نظر نہیں آیا۔ دہلی میں داخلے کے مختلف مقامات پر جمعہ سے روزانہ پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ ہورہی ہے ۔ منگل کو حکومت سے بات چیت ناکام رہی۔