کشمیرکے مسائل حل کرنے میں نیک نیتی کی ضرورت: گورنر ستیہ پال ملک

,

   

سری نگر: جمو ں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مجھے کشمیر کے مسائل کے متعلق جان کاری خفیہ ایجنسیوں سے نہیں بلکہ یہاں کے نوجوانوں سے حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے نوجوانوں کی ناراضگی دور کی جائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ گورنر نے کہاکہ یہاں نوجوانوں کا مرنا ہم کو بھی اچھا نہیں لگتا ہے لیکن جب گولی چلتی ہے تو اس جواب گلدستہ سے نہیں دیاجاتا بلکہ گولی سے ہی دیا جاتا ہے۔

مسٹر ملک نے کہا کہ حریت والوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے جھیل کے کنارہ واقع شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ ایک سے خطاب کررہے تھے۔ یہ تقریب ڈی ڈی فری ڈش سٹ اپ باکس کی تقسیم کاری کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی۔ ستیہ پال ملک نے کہا کہ دہلی میں مجھے فوجی جنرل، سفارت کار، وائس چانسلرس ملتے ہیں تو وہ مجھے کشمیر کے بارے میں پوچھتے ہیں لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ کشمیر کے بارے کچھ جاننا ہو ں تو یہاں رہو او ردیکھو۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں خفیہ ایجنسیو ں کی اطلاعات پر منحصر نہیں ہوں بلکہ میں نے یہاں کے نوجوانو ں کیساتھ رابطہ کیا ہے۔