کشمیر۔ٹک ٹاک کا متبادل دوبھائیوں نے تیار کیا

,

   

بڈگام۔ کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے ایک موبائیل ایپ تیار کیاہے جو چین کے ویڈیو شیئرینگ ایپ کا متبادل ہے جس پر اسی سال جون میں گلوان وادی کشیدگی پر ہندوستان میں امتناع عائد کردیاگیاہے۔

ایپ بنانے والے ٹیپو سلطان وانی اور ان کے ساتھ ان کے بڑے بھائی محمد فاروق جو ایک سافٹ ویر انجینئر ہیں ؎نوکولر‘ نامی ایپ تیار کیاہے
شیئر اٹ

وانی نے اس سے قبل شیر اٹ چینی ایپ پر امتناع عائد کئے جانے کے بعد ایک سیکنڈ میں 40ایم بی رفتار سے فائلس شیئر کرنے والا ایک ’فائل شیئرٹو“ بھی تیا رکیاہے۔ فائل شیئر کرنے والے ایپ کی کامیابی کے بعد مذکورہ بھائیوں نے فیصلہ کیاکہ وہ ٹک ٹاک کے خطوط پر ایک ایپ تیا ر کریں گے

ٹیپو سلطان وانی نے اے این ائی کو بتایاکہ”شیئر اٹ کے طرز پر ایک تیار کرنے کے بعد ہمیں لوگوں سے بہترین ردعمل ملا ہے۔ لوگوں نے ہمیں ای میل کے ذریعہ کہا کہ ٹک ٹاک کے طرز پر بھی ایپ بنائیں۔ پھر ہم نے اس پر کام کرنا شروع کیا۔

ہمیں ایک مہینہ لگا۔ میں نے اپنے بڑے بھائی محمد فاروق کے ساتھ ملک کر یہ تیار کیاہے جو ایک سافٹ ویر انجینئر ہیں۔ اس پر کوئی بھی گانے‘ مکالمے یا پھر دولوگ ایک ساتھ گیت گانے کاکام کرسکتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی آرٹ ٹکنالوجی کے اس میں استعمال کیاگیاہے جو گوگل پلے پر دستیاب ہے جس کا استعمال ایک بہترین تجربہ ثابت ہوگا۔ وانی نے کہاکہ ”ہم نے اس میں ایسے ٹکنالوجی کا استعمال کیاجس کی وجہہ سے انٹرنٹ کی رفتار کم بھی رہے تو ویڈیو ز تیزی کے ساتھ پوسٹ ہوسکیں گے۔

اس کے علاوہ ہم نے اس ایپ میں دیگر سہولتیں بھی فراہم کی ہیں۔ اس طرح کی سہولتوں کے ساتھ ہندوستان میں کوئی دوسرا ایپ موجو دنہیں ہے“

نقد انعام
وانی نے کہاکہ ہم نے ایک مقابلہ بھی شروع کیاہے جس کو اس ایپ پر 5000فالورس ملیں گے ا سکو ہم2000روپئے کا نقد انعام بھی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ”اس کے علاوہ ہم انعامات بھی دے رہے ہیں۔

جس کے پانچ ہزار فالورس اس کو دوہزار روپئے کا انعام۔ ہم اگلے اقدام پر کا م کررہے ہیں جس سے لوگ لائیکس اور شیئرس کے ذریعہ پیسے کماسکیں“۔

مقامی لوگ بڈگام کے ان بھائیوں کی ستائش کررہے ہیں جنھوں نے چین ایپ کا ایک متبادل تیار کیاہے۔ مقامی لوگ فردوس اور فیضان کا کہنا ہے کہ ”اس سے قبل ہم چین کے ایک ٹک ٹاک استعمال کرتے تھے مگر حکومت نے اس پر امتنا ع عائد کردیاہے۔

ان ایپس کی عدم موجودگی میں سیر وتفریح کا ماحول مانند پڑا گیاہے۔ ہم نے ٹیپو سلطان سے درخواست کی تھی کہ ایک متبادل ایپ تیار کریں۔ انہوں نے اس سے قبل فائل شیئر نگ ایپ بنایاتھا