کشمیر میں آزاد کی عنقریب نئی پارٹی

   

نئی دہلی : غلام نبی آزاد جو آج گاندھی خاندان پر تنقید کے ساتھ کانگریس سے مستعفی ہوگئے ، وہ جموں و کشمیر میں نئی پارٹی قائم کریں گے ۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ عنقریب نئی پارٹی شروع کریں گے ۔ پہلی یونٹ جموں و کشمیر میں ہوگی جہاں جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ آزاد کی کانگریس سے علحدگی کے ساتھ ہی کشمیر کے دیگر قائدین بھی پارٹی چھوڑنے لگے ہیں ۔