کشمیر میں انکاؤنٹر ، 3 عسکریت پسند ہلاک ، اسلحہ ضبط

   

سرینگر۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چہارشنبہ کو پولیس سے انکاؤنٹر کے دوران 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس اور ضلع میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد ناکہ بندی کے ساتھ تلاشی مہم میں مصروف تھے کہ سکیورٹی فورسیس پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ اس کارروائی میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ مقام واقعہ سے اسلحہ گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد دستیاب ہوا ہے۔ پولیس نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت یا کسی گروپ سے ان کی وابستگی کی توثیق نہیں ہوسکی ہے۔