کشمیر میں 2Gانٹرنیٹ بحال، عوام میں خوشی کی لہر

,

   

جموں: چھ مہینوں بعد کشمیر میں انٹرنیٹ پر سے پابندی ختم کی جارہی ہے۔ ہفتہ کے دن سے کشمیر میں انٹرنیٹ اور بروڈبینڈ سرویس کو بحال کیا جارہا ہے۔ کشمیر میں 2G انٹرنیٹ سہولت بحال کی جارہی ہے۔ حکومت کے اس اقدام پر عوام بالخصوص نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کالجس کے طلبہ بتایا کہ اب وہ گھر بیٹھے اپنے کالج فارمس داخل کرسکتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان نے بتایا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ بحال کردینا بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ انٹر نیٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات پیش آرہی تھیں یہاں تک کہ ہم اپنے اسکالر شپ کے فامس بھی داخل نہیں کرپارہے تھے۔ اب ہم بغیر رکاوٹ اپنے فارمس داخل کرسکتے ہیں۔ کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کئی شعبہ جات میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ جن میں کاروباری شعبہ زیادہ متاثر رہا۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 5اگست کو کشمیر سے 370دفعہ حذف کئے جانے کے بعد سے انٹرنیٹ بند کردیاگیا تھا جو آج بحال کردیا گیا ہے۔