کشمیر نے جس طرح کی غنڈہ گردی دیکھی ہے اسی طرز کی غنڈہ گردی بنگال میں ہے۔ ادتیہ ناتھ

,

   

جنگائی پارہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ جس طرح کی غنڈہ گردی ہم نے بنگال میں دیکھی ہے‘ اسی طریقے کا حربہ کشمیر میں بھی استعمال کیاجاتا رہا ہے۔

آج کشمیر میں دہشت گردی نہیں ہے مگر ترقی عروج پر ہے۔


ہوگلی۔ بنگال میں ”غنڈہ گردی“ کا تقابل کشمیر سے کرتے ہوئے اور کشمیر میں جو کچھ ہوا اس سے موزانہ کرتے ہوئے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے اتوار کے روز کہاکہ ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) کے ”غنڈے“بنگال میں اگر بی جے پی اقتدار حاصل کرتی ہے تو یوپی کے غنڈہ کی طرح حشر ہوگا۔

جنگائی پارہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ جس طرح کی غنڈہ گردی ہم نے بنگال میں دیکھی ہے‘ اسی طریقے کا حربہ کشمیر میں بھی استعمال کیاجاتا رہا ہے۔

آج کشمیر میں دہشت گردی نہیں ہے مگر ترقی عروج پر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات کے نتائج کے بعد ٹی ایم سی کے ”غنڈے“ گھنٹوں کے بل اجائیں گے۔

مذکورہ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ”بنگال میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کے ساتھ‘ ٹی ایم سی کے غنڈوں کا بھی وہی حشر ہوگا جو یوپی کے غنڈوں کا ہوا ہے۔نتائج کے بعد یہ غنڈے نتائج کے بعد گھٹنوں پر اجائیں گے۔

اگر دیدی بے ہود زبان کا استعمال کریں گے‘ بنگال کے نوجوان انہیں منھ توڑ جواب دیں گے“۔بنرجی اور ان کے ساتھ وزراتی ساتھی سویندھو ادھیکار میں سخت مقابلے کے بعد مغربی بنگال کے انتخابات میں اگلے مرحلے کی رائے دہی 6اپریل کوکرائی جائے گی