کشن ریڈی کے خلاف الیکشن کمیشن سے محمد علی شبیر کی شکایت

   

حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سابق وزیر محمد علی شبیر نے مسلم تحفظات کے بارے میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے بیانات کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ محمد علی شبیر نے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کشن ریڈی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مرکزی وزیر نے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ مرکزی وزیر نے اپنی تقاریر میں بی جے پی برسراقتدار آنے پر 4 فیصد مسلم تحفظات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو شکایتی مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ منوگوڑ کی انتخابی مہم میں کئی بی جے پی قائدین اشتعال انگیز تقاریر کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے اور کسی بھی سیاسی پارٹی کو اس بارے میں اظہار خیال کا قانونی حق حاصل نہیں۔ ر