کلاس لیڈر کا الیکشن ہارنے والے طالب علم کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد 20 جولائی ( پی ٹی آئی) نلگنڈہ ضلع میں ایک 13 سالہ اسکولی طالب علم کی نعش پٹریوں پر پائی گئی جو کلاس لیڈر کے الیکشن میں ایک طالبہ سے شکست کھا گیا تھا ۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ اس نے ایک ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ہو۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آٹھویں جماعت کا طالب علم چرن یادادری ۔ بھونگیر ضلع میں رامنا پیٹ کے ایک خانگی اسکول میں زیر تعلے تھا ۔ اس نے 16 جولائی کو کلاس لیڈر کے انتخاب میں حصہ لیا تھا تاہم اسے شکست ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ تناو کا شکار تھا ۔ پولیس نے اس کے والدین کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ مقامی افراد کو اس لڑکے کی نعش ریلوے پٹریوں پر کل صبح دستیاب ہوئی تھی جنہوں نے ریلوے حکام کو اطلاع دی ۔ لڑکے کے والد نے جمعرات کو اس لڑکے کی گمشدگی کی شکایت رامنا پیٹ میں درج کروائی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔