کلکتہ: کوویڈ۔ 19 سے ڈاکٹر کی موت

,

   

کلکتہ (مغربی بنگال): کورونا وائرس)کوویڈ۔19) سے پیر کی شب ایک خانگی اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی موت واقع ہوگئی ہے۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے یہ بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق متوفی ڈاکٹر کی عمر 69 سال بتائی گئی ہے۔ وہ اپنے مقام کے مشہور آرتھوپیڈک بتائے گئے ہیں۔

انہیں 14 اپریل کو ایک خانگی اسپتال میں شریک کروایاگیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں کوویڈ۔19 کا مثبت ٹسٹ پایاگیااور 17 اپریل سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور پیر کی رات 9 بج کر 15 منٹ پر ان کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز اسی ہاسپٹل میں ایک سینئر ڈاکٹر جو کوویڈ۔19 کے مریضوں کی علاج کررہے تھے انہیں کوویڈ۔ 19 مثبت پایاگیا اور ان کی بھی موت واقع ہوگئی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پیر کے دن تک کوویڈ۔ 19 کے سبب 20 اموات ہوئی ہیں جبکہ 633 کیسیس سامنے آئے ہیں۔