کولکاتا: کلکتہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس پرکاش سریواستو اور اجے کمار مکھرجی کی ڈویژن بنچ نے ریاستی الیکشن کمیشن نے مشورہ دیا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال چار میونسپلٹی کے انتخابات کو چار سے 6ہفتے کیلئے ملتوی کیا جاسکتا ہے ۔کلکتہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو یہ فیصلہ کرنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہیکہ آیا انتخابات ملتوی کیے جائیں گے یا نہیں۔سلی گوڑی، بدھان نگر، چندن نگر اور آسنسول میونسپل کارپوریشن میں 22 جنوری کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ انتخابات ملتوی کرانے کیلئے مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران، کلکتہ ہائیکورٹ نے جمعرات کو ریاستی الیکشن کمیشن اور ریاستی حکومت سے چار میونسپلٹی انتخابات کے انعقاد کو لے کر تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔جمعرات کی سماعت میں الیکشن کمیشن نے دلیل دی کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اسی وقت انتخابات ملتوی کئے جاسکتے ہیں جب ریاست قدرتی آفات ایکٹ نافذ کرے ۔